ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگلے پانچ سالوں میں اقلیتوں کی ترقی کے لیے 3 ’ای‘ کو ملے گی ترجیح:مختارعباس نقوی

اگلے پانچ سالوں میں اقلیتوں کی ترقی کے لیے 3 ’ای‘ کو ملے گی ترجیح:مختارعباس نقوی

Sat, 01 Jun 2019 12:16:47    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی وزارت وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کاوکاس، سب کاوشواس‘ کے بیان پر عمل کرتے ہوئے اگلے پانچ سالوں میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے 3 ’ای‘ ایجوکیشن، اپلیمیٹ اور امپاورمنٹ (تعلیم، روزگار اور بااختیار بنانے) کو ترجیح دے گی۔نقوی نے یہاں وزارت کا عہدہ سنبھالا،وہ مسلسل دوسری بار اقلیتی امور کے وزیر بنائے گئے ہیں۔نریندر مودی حکومت کے واحد مسلم چہرہ نقوی نے صحافیوں کو بتایاکہ وزیر اعظم مودی اور ہماری حکومت کی ترجیح معاشرے کے آخری نمبر پر کھڑے اس شخص کی ترقی کو لے کر ہے جس تک ترقی کی روشنی نہیں پہنچی ہے۔اس میں بہت بڑی تعداد میں اقلیتی سماج کے لوگ ہیں۔اقلیتی سماج کا سیاسی استحصال تو کیا گیا، لیکن اس کا سماجی و اقتصادی بااختیارنہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا، اقلیتوں کے لئے ہماری ترجیح3 ’ای‘ ایجوکیشن، اپلیمیٹ اور امپاورمیٹ' (تعلیم، روزگار اور بااختیار بنانے) ہوگی،ہم خاص طور پر لڑکیوں کے تعلیمی بااختیار بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں گے۔اقلیتی معاشرے کے جن علاقوں میں تعلیم سے منسلک بنیادی ڈھانچے نہیں ہے وہاں ہماری کوشش ہوگی کہ تعلیمی اداروں کی تعمیر جنگ سطح پر کریں۔ نقوی نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی اقلیتی سماج کے دست کاروں، دستکاروں اور کاریگروں کو روزگار مہیا کرائے ہیں،اب ہم اس مہم کو بڑے سطح پر چلائیں گے،ہم نے 100 دنوں کا جو ایجنڈا تیار کیا ہے اس میں اقلیتوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرانے کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ مختلف منصوبوں اور دوسری وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی بناکر اقلیتوں کی ترقی پر زور دیں گے تاکہ ان کو بااختیار بنایاجائے۔ نقوی نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں وزیر اعظم نریندر مودی کے’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کاوشواس‘ والے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں معاشرے کا کوئی طبقہ نہیں کہہ سکتا کہ ترقی میں اس کے ساتھ کسی طرح کا امتیازی سلوک کیا گیا ہے،تمام طبقات تک ترقی کی روشنی پہنچے، یہی کوشش ہماری آگے بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک کی ترقی اور ان کے ریکارڈ کا مکمل طور ڈیجیٹل اور حج مسافروں کو بہتر سہولیات مہیا کرانے پر مکمل توجہ دی جائے گی۔


Share: